گوادر: بی ایل ایف نے پاکستانی فوجی کیمپ پر فدائی حملے کی ویڈیو جاری کردی

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) نے گوادر میں پاکستانی فوج کے عسکری کیمپ پر کیے جانے والے طاقتور فدائی حملے کی ویڈیو فوٹیج اور تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

اس کارروائی نے خطے میں جاری کشیدگی کو مزید بڑھا دیا ہے۔

جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سڑک پر سات سے آٹھ گاڑیاں آگے پیچھے گزر ر ہے ہیں، اور اسی شاہراہ کے قریب عسکری کیمپ واقع ہے۔ ویڈیو کے دوران اچانک ایک شدید دھماکا ہوتا ہے، جس کے نتیجے میں فضا میں دھوئیں اور بارود کے بادل بلند ہوتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔

ویڈیو میں ایک جنگجو کی جذباتی آواز بھی سنائی دیتی ہے جو کہتی ہے کہ "قربان، میں قربان جائوں زامر جان کے لئے”۔

تنظیم کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ یہی فدائی سرمچار ’زامران‘ تھے، جنہوں نے بارود سے بھری گاڑی عسکری کیمپ سے ٹکرا کر یہ حملہ کیا۔ بی ایل ایف نے شہید فدائی کی باضابطہ شناخت مجاہد مہر عرف سگار زامرانی کے نام سے کی ہے۔

اس فدائی حملے اور ویڈیو کے سامنے آنے کے باوجود تاحال پاکستانی عسکری یا سرکاری حکام کی جانب سے اس کی کوئی باضابطہ تصدیق یا تردید جاری نہیں کی گئی ہے، تاہم حملے کے بعد سے گوادر اور اس کے اطراف میں سیکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے۔اور کہا جارہا ہے کہ جھڑپیں تاحال جاری ہیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article