آزادی پسند مسلح تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ( بی ایل ایف ) کے آپریشن الماس کا آغاز کرتے ہوئے گوادرشہرمیں پاکستان کی عسکری تنصیبات پر مربوط حملے جاری ہیں۔
میڈیا کو جاری کیا گیا ایک مختصر بیان میں بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا ہے کہ آپریشن الماس کا آغاز کرکے گوادر کے مختلف علاقوں میں قابض فوج پر حملے جاری ہیں، فوج کے مرکزی کیمپ پر سوب کے جند ندر(فدائین) داخل ہوگئے ہیں جبکہ بی ایل ایف کی سدو آپریشن بٹالین اور دیگر یونٹس کی پیش قدمی جاری ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے 22 اکتوبر 2026 کو گوادر زیرو پوائنٹ میں واقع قابض پاکستانی فوج کے ایف ڈبو او (FWO) کے مرکزی کیمپ پر ایک وسیع اور مربوط حملے میں پیش قدمی کرتے ہوئے آپریشن الماس کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ اس بڑے اور اہم عسکری معرکے میں بی ایل ایف کی خصوصی سدو آپریشن بٹالین کے ساتھ ساتھ دیگر عسکری یونٹس کے سرمچار بھی حصہ لے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گوادر میں جاری اس کارروائی کی حتمی نوعیت، نقصانات اور مزید تفصیلات بہت جلد ذرائع ابلاغ میں جاری کی جائیں گی۔ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس آپریشن کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔