یونائیٹڈ بلوچ آرمی( یو بی اے) کے ترجمان مزار بلوچ میڈیا کو جاری بیان میں بولان کوئٹہ سبی قومی شاہراہ (N-65) پر ناکہ بندی کی ذمہ داری قبول کرلی۔
ترجمان کے مطابق یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے سرمچاروں نے گزشتہ شام 6:00 بجے بولان میں کوئٹہ سبی قومی شاہراہ (N-65) کڑتگ سیاہ پشت کے مقام پر ناکہ بندی قائم کی گئی اور تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک اسنیپ چیکنگ کا عمل جاری رہا اس دوران گزرنے والی گاڑیوں اور افراد کی جانچ پڑتال کے ساتھ علاقے کی آمدورفت پر کڑی نظر رکھی گئی۔
اس کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد قابض فوج اور مشکوک افراد کے سرگرمیوں پر نظر رکھنا اور دشمن کی نقل و حرکت کو محدود کرنا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ناکہ بندی کے دوران ہمارے سرمچاروں نے شاہراہ سے گزرنے والے افراد سے ضروری پوچھ گچھ کی جبکہ مشکوک سمجھے جانے والے افراد اور گاڑیوں کی تلاشی کا عمل بھی جاری رکھا اس دوران شاہراہ پر آمدورفت اور علاقے کی مجموعی صورتِ حال کا جائزہ لیا گیا۔ اس کارروائی کی ذمہ داری ہماری تنظیم یو بی اے قبول کرتی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ہماری اس طرح کی کارروائیاں آزاد بلوچستان کے حصول تک جاری رہیں گی۔