سرفراز بگٹی کی سوئی آمد پر 9 گیس پائپ لائنز دھماکوں سے اڑا دیے، بی آر اے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ ریپبلکن آرمی( بی آر اے ) کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں ڈیرہ بگٹی میں ریاستی ایجنٹ سرفراز بگٹی کی سوئی آمد کے موقع پر 9 گیس پائپ لائنز کو دھماکوں سے اڑا نے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان کے مطابق بلوچ ریپبلکن آرمی کے سرمچاروں نے ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی میں ۹ گیس پائپ لائنز کو دھماکوں سے تباہ کردیا۔

انہوں نے کہا کہ سوئی کے علاقے شیخ کالونی سخاری چوکی کے قریب ایک لائن، فیلڈ کے چھ نمبر گیٹ کے نزدیک ایک لائن، 82 گیس ویل پائپ لائن، پرانے سیول ہسپتال کے قریب پائپ لائن، عدل خان کالونی دو پائپ لائنز، بگٹی ہاؤس اور جوانسال سکول کے درمیان ایک پائپ لائن، 53 ویل کا گیس پائپ لائن جبکہ ایک پائپ لائن جھکرانی کھڈ کے قریب تباہ کردیا

بیان میں کہا گیا کہ یہ کاروائیوں ریاستی ایجنٹ سرفراز بگٹی کے سوئی کے آمد کے موقع پر کی گئی ہیں، واضع کرتے ہیں کہ ایسے ریاستی مخبر اور ایجنٹ کو اس سرزمین پر قطعی طور پر برداشت نہیں کیا جائے گا۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article