بلوچستان کے ضلع قلات کے دو مختلف علاقوں سے چار افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جنہیں ضروری کارروائی اور شناخت کے لیے قریبی سرکاری اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق تین افراد کی لاشیں قلات کے علاقے چھپر سے برآمد ہوئیں، جبکہ ایک لاش خالق آباد منگچر کے علاقے ملنگزئی سے ملی ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ چھپر سے ملنے والی تینوں لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال (ڈی ایچ کیو) قلات منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ ملنگزئی سے برآمد ہونے والی لاش کو آر ایچ سی خالق آباد منتقل کیا گیا ہے، جہاں لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق چاروں افراد کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔ تاحال چاروں افراد کی شناخت اور واقعے کے محرکات سامنے نہیں آسکے۔