محسن داوڑ کی گرفتاری فوجی غنڈہ گردی ہے،اختر ندیم بلوچ

0
343

بلوچ آزادی پسند رہنما اختر ندیم بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان فوجی غنڈوں کے ایک گینگ کے سوا کچھ نہیں ہے۔

آزادی پسند رہنما اختر ندیم بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹیوٹر پر اپنے پیغامات میں کہا ہے کہ

پاکستان فوجی غنڈوں کے ایک گینگ کے سوا کچھ نہیں ہے۔ محسن داوڑ کی گرفتاری کے ساتھ ہی لوگوں کو یہ احساس ہونا چاہئے کہ ان غنڈوں کے مابین شریفانہ زندگی گزارنا ناممکن ہے۔

اس غنڈہ گردی سے نجات کا واحد راستہ بلوچ، سندھی اور پشتون قوموں کی مسلح مزاحمت ہے۔ اگر مظلوم قوموں کے قائدین نے وقت کی ضرورت کا ادراک نہیں کیا تو آنے والی نسلیں ہمیں بزدل اور عقل سے عاری سمجھ لیں گی۔

واضح رہے کے محسن داوڑ کو کوئٹہ ائیرپورٹ سے جمعہ کے روز پاکستانی فوج نے اس وقت گرفتار کیا جب وہ کوئٹہ میں وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے کیمپ سمیت چمن اور ضلع کیچ میں حیات بلوچ کے گھر تعزیتی شیڈول پروگراموں کے تحت آئے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here