بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت سے آمدہ اطلاعات کے مطابق خاتون بلوچ جرنلسٹ اور اینکر پرسن شاہینہ شاہین پراسرار طور پر قتل کردی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایک نامعلوم شخص نے شاہینہ شاہین کو زخمی حالت میں تربت ہسپتال پہنچایا تھا، جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔ گاڑی مالک گاڑی ہسپتال میں چھوڑ کرفرار۔
پولیس نے گاڑی کو قبضہ میں لے لیا، مقتول صحافی شاہینہ شاہین کو دو گولیاں لگی تھیں، تاہم ابتک قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
شاہینہ شاہین پی ٹی وی بولان پر اینکر پرسن ہونے کے ساتھ ایک معروف سماجی کارکن, آرٹسٹ اور دزگہار میگزین کے مدیر اعلیٰ تھے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔