بسیمہ میں مسلح افراد کا لیویز اہلکار پر حملہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے بسیمہ میں گذشتہ رات لیویز ٹریننگ سینٹر خضدار کے رسالدار خدابخش کو اس وقت قاتلہ حملے میں نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی جب وہ بازار سے اپنے گھر کی طرف جارہے تھے۔اور رسالدار اس حملے میں معجزانہ طور پر حملے میں محفوظ رہا۔

ذرائع کے مطابق لیویز رسالدار بسیمہ میں واقع اپنے گھر چھٹیاں گزار رہے ہیں۔ حملہ آوروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کی جس میں وہ محفوظ رہے جبکہ حملہ آور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوئیں۔

لیویز فورس بسیمہ نے رسالدار پر حملے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ حملے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

TAGGED:
Share This Article
Leave a Comment