مقبوضہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں سریاب روڈ پر ولی جیٹ کے علاقے میں دھماکے سے پانچ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
ابتدائی خبر کے مطابق موٹر سائیکل میں نصب دھماکا خیز مواد پھٹنے سے دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے۔
پاکستانی فوج نے مذکورہ علاقے کو محاصرے میں لیا ہوا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے
ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے سے 4 موٹرسائیکلیں آگ لگنے سے مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔