تربت : فورسز گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ، 1 اہلکار ہلاک، باغبانہ تھانے پر حملہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے اضلاع کیچ اور خضدار میں پاکستانی فورسز اور پولیس کو ہدف بنا کر مسلسل کارروائیوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جن کے نتیجے میں بم دھماکے اور مسلح حملے کے واقعات پیش آئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے "جوسک” میں کوئیک رسپانس فورس (QRF) کی ایک گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا۔

دھماکے کے نتیجے میں ابتدائی طور پر فورسز کے 3 اہلکار شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے منتقل کیا گیا۔ تاہم، تازہ ترین اطلاعات کے مطابق زخمیوں میں سے 1 اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا ہے۔

دوسری جانب ضلع خضدار سے موصول ہونے والی رپورٹس کے مطابق مسلح افراد نے "باغبانہ پولیس اسٹیشن” پر اچانک حملہ کر دیا۔

غیر تصدیق شدہ اطلاعات کے مطابق حملے کے دوران شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جس سے پولیس اسٹیشن کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

واقعہ کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی ہے اور مزید تفاصیل کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article