تمپ : پاکستانی فوج کا حملہ،لوگوں پرتشدد، لوٹ مار اور گھر نذر آتش

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

مکران کے ضلع تمپ میں پاکستانی فوج کی جانب سے آبادی پر چھاپے، لوٹ مار اور گھر کو نذرِ آتش کرنے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

مقامی ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق فوج نے تمپ کے علاقے "کسانو” میں ایک آبادی پر اچانک چھاپہ مارا اور چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے گھر گھر تلاشی لی۔

تلاشی کی مہم کے دوران گھروں میں موجود عام شہریوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

فورسز کے اہلکار تلاشی کی آر میں گھروں میں موجود قیمتی سامان، نقد رقم اور دیگر اشیاء لوٹ کر اپنے ساتھ لے گئے۔

چھاپے کے دوران فورسز نے مقامی شہری اکرام بلوچ کے گھر کو باقاعدہ آگ لگا دی۔ آگ اتنی شدید تھی کہ پورا گھر جل کر خاکستر ہو گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کلپس اور تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گھر کے دیگر سامان اور ڈھانچے کے ساتھ ساتھ مقدس کتاب قرآنِ پاک کے نسخے بھی آگ کی زد میں آ کر جل چکے ہیں، جس پر مقامی لوگوں میں شدید غم و غصہ اور اشتعال پایا جاتا ہے۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ تمپ اور گردونواح کے دیہات میں فوج کی جانب سے انتقامی کارروائیوں، تلاشی کے نام پر لوٹ مار اور آبادی کو خوفزدہ کرنے کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article