بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے پگنزان میں فوجی گاڑی کو دھماکے سے نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول کر لی۔
میجر گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کیچ کے تحصیل بلیدہ کے علاقے زامران پگنزان میں فوجی قافلے کی ایک گاڑی کو ریمورٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا، جس سے گاڑی کو شدید نقصان پہنچا اور اس میں سوار تین اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوئے ہیں۔
میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کی آزادی تک قابض پاکستانی فوج پر حملے جاری رہیں گے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔