بلیدہ زامران: پاکستانی فورسز کی گاڑی پر بم حملہ

0
319

بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل بلیدہ کے علاقے زامران میں پاکستانی فورسز کی گاڑی کو نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا ہے۔

فورسز کی گاڑی کو پگنزان کے علاقے میں اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ علاقے سے قافلے کی صورت میں گزررہے تھے۔

دھماکے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیا تاہم آخری اطلاعات تک کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔ حکام نے جانی اور مالی نقصانات کے حوالے سے تاحال کچھ نہیں کہا ہے۔

مذکورہ علاقوں میں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here