وادی مشکے میں گچک کے خونی آپریشن سے قبل اس آپریشن کی تیاری حوالے مسلح دفاع کے سردار علی حیدر محمد حسنی کی پاکستانی فوج کے ساتھ تصاویر اور تفصیلات سامنے آ گئے۔
پاکستانی آرمی کے ریندگ کیمپ میں ریاستی حمایت یافتہ مسلح افراد کا اہم میٹنگ ڈیتھ اسکواڈ کے سربراہ علی حیدر محمد حسنی کی سربرائی میں ہوا،جس میں وادی مشکے،سمیت راغے و گچک گرد نواع میں جاری آپریشن اور اس میں تیزی کے ساتھ آپریشن کو مزید وسعت دینے پر بات ہوئی تھی۔
اہم ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز،گچک، راگے،تنک، ریندگ کے گرد نواع اور پہاڑی علاقوں میں مذکورہ ڈیتھ اسکواڈ،یعنی ریاستی حمایت یافتہ مسلح افراد نے پاکستانی فوج کے ساتھ مل کر درجنوں مویشی اپنے ساتھ لے جانے کے ساتھ تمام پانی کے چشموں میں زہر ملایا جس سے سینکڑوں مویشیاں ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس خونی آپریشن کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
تاہم اس آپریشن سے قبل وادی مشکے کے علاقے نوکجو میں ریندگ فوجی کیمپ میں اہم میٹنگ ہوئی،۔

ریاستی ڈیتھ اسکواڈ،مسلح دفاع کی پاکستانی فوج کے کیمپ میں میٹنگ سردار علی حیدر محمد حسنی کے سربرائی میں ہوئی،جس میں
مسلم اکبر ولد میر اکبر محمد حسنی،میر قاسم محمد حسنی ولد نور محمدکے سوا دیگر مسلح دفاع کے لوگ شامل تھے۔
ادارہ سنگر کو موصول ہونے والے تصاویر میں مذکورہ افراد فوجی آفسروں کے ساتھ دیکھائی دے رہے ہیں

اہم ذرائع نے بتایا ہے کہ جاری آپریشن میں وسعت کے ساتھ آزادی پسندوں کے خاندان والوں کو نشانہ بنانے کے لیے ریاستی حمایت یافتہ مسلح افراد کو ٹاسک دینے کے ساتھ اس آپریشن میں پاکستانی فوج کے ساتھ مذکورہ مسلح دفاع کے افراد کو فرنٹ لائن پر رکھنے کا بھی فیصلہ ہوا تھا۔

واضح رہے کہ گچک و گرد نواع کے خونی آپریشن کی نقصانات کی مکمل تفصیلات تاحال سامنے نہ آ سکے ہیں،مذکورہ علاقوں سینکڑوں گھروں کو جلانے کے ساتھ کئی افراد کو قتل بھی کیا گیا اور کئی خواتین و بچوں کی فوج کے ہاتھوں اغوا ہونے کی بھی اطلاعات سامنے آ ئے تھے۔