بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے تمپ کے علاقے ملانٹ میں پاکستانی فوج و خفیہ اداروں کی تشکیل کردہ نام نہاد ڈیتھ اسکواڈ کارندوں کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔
ترجمان نے کہا یہ حملہ تمپ میں ڈیتھ اسکواڈ کی سربراہی کرنے والے نادل عرف نادلوک ولد عبدالقادر اور اسکے نیٹورک پر کیا گیا۔ جس کے نتیجے میں اس کا ساتھی عظیم ولد کمالان شدید زخمی ہوا۔
جیئند بلوچ نے کہا مذکورہ گروہ ملانٹ سمیت تمپ کے دیگر علاقوں میں پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں کی سرپرستی میں مختلف جرائم میں ملوث رہی ہے۔
ترجمان نے کہا بی ایل اے بحیثیت قومی فوج، بلوچ عوام کی تحفظ اپنا فرض سمجھتی ہے۔ قومی مجرموں کو کسی بھی صورت رعایت نہیں دی جائے گی۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔