ضلع کیچ کے علاقوں دشت اور تمپ کے درمیان مزن بند کے پہاڑی علاقوں میں پاکستانی فوج کی جارحانہ کارروائیاں جاری رہیں۔
علاقائی ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے بڑی تعداد میں داز (مزری) اور کھجور کے درختوں کو جلا کر چرواہوں کے چراگاہوں کو تباہ کیا ہے۔ زمینی فوج کے ساتھ جنگی ہیلی کاپٹرز بھی اس آپریشن کا حصہ ہیں۔پاکستانی فوج نے نئی کیمپ اور جگہ جگہ چوکیاں قائم کی ہیں۔ علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو مکمل طور پر بند کردئیے گئے ہیں۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ انہوں نے آٹھ فوجی ٹرکوں کو پہاڑی علاقوں میں جاتے ہوئے دیکھا ہے۔واپسی پر ان میں دو ٹرک گدھوں سے برے ہوئے تھے۔ یہ گدھے ان پہاڑ نشین لوگوں کے ہیں جو دشوار گزار پہاڑوں میں رہتے ہیں۔ ان دشوار گزار پہاڑوں میں بسے لوگ باربرداری کے لیے گدھے استعمال کرتے ہیں جنہیں بڑی تعداد میں پاکستانی فوج نے چرا لیا ہے۔
پاکستانی فوج اس وقت کترینز، نیمگو، تلی دار،موکندار اور زیارت ندی کے دہانوں پر مورچے اور کیمپ لگاکر بیٹھی ہے۔فوجی جارحیت کی شدت کو دیکھتے ہوئے بڑی تعداد میں مالی اور جانی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔