بولان: دو بھائی پانی میں ڈوب کر جانبحق

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے بولان میں کوئٹہ کے رہائشی دو بھائی پانی میں ڈوب کر جانبحق ہوگئے۔

جانبحق افراد کی شناخت محمد علی اور عبدالمنیر ولد شہزاد احمد کے ناموں سے ہوئی ہے جو بولان کے علاقے پنجرہ پُل پر پکنک منانے گئے تھے۔

لیویز حکام کے مطابق دونوں افراد کی لاشیں نکال کر ڈھاڈر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کی گئی۔

خیال رہے بولان میں پکنک منانے کے دوران ڈوبنے کے باعث اکثر اوقات لوگ اپنی جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔ جانبحق ہونے والوں میں اکثریت نوجوانوں کی ہوتی ہے۔

TAGGED:
Share This Article
Leave a Comment