مغربی بلوچستان میں راہ چلتے گاڑی پر ایرانی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جانبحق ہوگیا۔
جس کی شناخت یاسین ہونکزئی ولد محتاج کے نام سے ہوئی ہے۔
مقامی ذرائع بتاتے ہیں کہ گذشتہ دنوں 27 اگست کو یاسین ،سراوان اور سوران کے درمیانی علاقے کی طرف سفر کررہا تھا کہ ایرانی فورسز نے انہیں روکنے کا اشارہ کیاجس پر وہ نہ رکااورپھر فورسز نے ان پر فائرکھول دی جس کی وجہ سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔
فورسز کا کہنا ہے کہ انہوں نے غیر قانونی سامان لیجانے کے شبے میں گاڑی پر فائرنگ کی تاہم بعدازاں گاڑی میں اس نوعیت کی کوئی سامان نہیں پائی گئی۔
علاقائی ذرائع کے مطابق اس نوعیت کے واقعات گذشتہ کئی عرصے سے ہورہے ہیں جن میں متعدد افراد اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔