سندھ سے 70سالہ بزرگ شخص فورسز کے ہاتھوں جبری طور پرلاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

سندھ سے ایک 70سالہ بزرگ شخص کو فورسز نے جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے ۔

وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ کے کنوینر سورٹھ لوہارنے سوشل میڈیا پر اپنے ایک جاری پوسٹ میں کہا ہے کہ کشمور ضلع کے بڈانی شہر سے شہید ضامن شاہ اور شہید پریل شاہ کے 70 سالہ بزرگ والد صاحب سید بچل شاہ گذشتہ روز پاکستانی ایجنسیوں کے ہاتھوں جبری طور لاپتا کیئے گئے ہیں۔

بیان میں وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ نے پاکستانی ریاست کے اس جارحانہ عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اعلان کیاکہ یکم ستمبر 2020ع کو چاچا بچل شاہ کی جبری گمشدگی سمیت تمام لاپتا افراد کی بازیابی کے لیئے حیدرآباد میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

Share This Article
Leave a Comment