آواران سے سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں 3 افراد جبری طور لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے سیکورٹی فورسز نے گذشتہ روز آواران کے علاقے نوکجو گیشکور سے متعدد افراد کو کیمپ منتقل کر دیا جہاں سے تین نوجوانوں کو لاپتہ کرکے باقی لوگوں کو رہا کردیاگیا۔

مقامی ذرائع بتاے ہیں کہ شورش زدہ علاقے آواران سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے تین نوجوانوں کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا۔

لاپتہ ہونے والے نوجوانوں کی شناخت عبدالباسط ولد زبیر، جاوید ولد عبدالحمید اور حضور بخش ولد ماسٹر الہی بخش کے ناموں سے ہوگئی۔

خیال رہے کہ گیشکور نوکجو سے گذشتہ روز فورسز نے درجنوں لوگوں کو اپنے کیمپ منتقل کردیا تھا، جہاں ابتدائی پوچھ گچھ کے بعد باقی لوگوں کو رہا کرکے تین نوجوانوں کو لاپتہ کردیا گیا۔

Share This Article
Leave a Comment