بلوچ نیشنل موومنٹ ( بی این ایم ) کے جرمنی چیپٹر کے بریمین یونٹ کا اجلاس یونٹ سیکریٹری بالاچ بلوچ کی صدارت میں ہوا۔
جرمنی چیپٹر کے فنانس سیکریٹری عبداللہ بلوچ اجلاس کے مہمان خصوصی تھے ۔
اس موقع پر انتخابات کیے گئے ، جس کے نتیجے عازم بلوچ ، یونٹ سیکریٹری اور اکبرسبز ڈپٹی سیکریٹری منتخب ہوئے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بلوچ نیشنل موومنٹ ( بی این ایم) جرمنی چیپٹر کے این آر ڈبلیو یونٹ کے انتخابات ہوئے تھے جس کے نتیجے میں حبیب بلوچ کو یونٹ سیکریٹری اور مہیم بلوچ کو ڈپٹی یونٹ سیکریٹری منتخب کر لیا گیا ہے، جبکہ وجاہت بلوچ اور ولید بلوچ چیپٹر کونسل کے لیے بطور کونسلر منتخب ہوئے ہیں۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔