جرمنی: بی این ایم کے این آر ڈبلیو یونٹ کے انتخابات، نئی قیادت منتخب

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچ نیشنل موومنٹ ( بی این ایم) جرمنی چیپٹر کے این آر ڈبلیو یونٹ کے تنظیمی انتخابات کے نتیجے میں حبیب بلوچ کو یونٹ سیکریٹری اور مہیم بلوچ کو ڈپٹی یونٹ سیکریٹری منتخب کر لیا گیا ہے، جبکہ وجاہت بلوچ اور ولید بلوچ چیپٹر کونسل کے لیے بطور کونسلر منتخب ہوئے ہیں۔

اس موقع پر جرمنی میں پارٹی کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا گیا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ مقامی آبادی سے روابط بڑھانے کے لیے جرمن زبان میں آگاہی مہمات چلائی جائیں، تاکہ مقامی سیاست دانوں اور عوام کو بلوچستان کی موجودہ صورتحال اور آزادی کی تحریک سے مؤثر انداز میں آگاہ کیا جا سکے۔

اجلاس میں اس نقطے پر خصوصی توجہ دلائی گئی کہ پارٹی کے پیغام کو وسیع پیمانے پر پھیلانے کے لیے جدید اور مؤثر مواصلاتی طریقے اختیار کیے جائیں۔

اجلاس کی صدارت جرمنی چیپٹر کے جنرل سیکریٹری لقمان بلوچ نے کی، جبکہ جرمنی چیپٹر کے نائب صدر صادق سعید بلوچ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ یونٹ کے سبکدوش ہونے والے سیکریٹری قاسم بلوچ نے کارروائی کی نظامت کے فرائض انجام دیے۔ انتخابی عمل کی سربراہی بی این ایم جرمنی چیپٹر کے سابق صدر شر حسن بلوچ نے کی۔

اس موقع پر تنظیمی امور پر ہونے والے مباحثے میں پارٹی ممبران جبار بلوچ، شارق بلوچ، مجیب بلوچ، شیر جان بلوچ اور دیگر نے بھی تنظیم کو فعال بنانے کے لیے اپنی تجاویز اور آرا پیش کیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article