بلوچ آزادی پسند رہنما دانشور،بی ایس او کے سابق چئیرمین،بی این ایم کے سابق سیکریٹری جنرل رحیم بلوچ ایڈووکیٹ نے نواب اکبر خان کی برسی پر انکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹیوٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ
نواب اکبرخان خان بگٹی کو خراج عقیدت جنہوں نے اپنی شہادت سے قبل محب وطن بلوچ سیاسی جماعتوں اور گروہوں سے اپیل کیا کہ پاکستان کی نوآبادیاتی قبضہ سے نجات کے لئے ایک“واحد“ بلوچ پارٹی تشکیل دیں۔ اس کی اس طرح کی پکار نے پاکستان آرمی کو اسے قتل کرنے اور اس کی کوششوں کو سبوتاڑ کرنے کی فوری تحریک دی۔