لسبیلہ سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

بیلہ کے علاقے ٹیارہ کے مقام پر ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے، جسے ایدھی رضاکاروں نے ضروری قانونی کارروائی کے لیے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال بیلہ منتقل کر دیا۔

ایدھی ذرائع کے مطابق لاش کی شناخت شاہ نواز ولد نور محمد سکنہ درچکو بل نگور کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات اور موت کے محرکات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article