بلوچستان کے ضلع زیارت میں نامعلوم مسلح افرادنے پولیس پوسٹ اور ایس پی قافلے پر حملہ کیا ،جس سے ایک شخص ہلاک جبکہ چار پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے ۔
ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالقدوس اچکزئی نے بتایا کہ زیارت کے زیرو پوائنٹ کے مقام پر مسلح افراد نے پولیس ناکے پر تعینات اہلکاروں پر فائرنگ کردی ، اس دوران ایس پی زیارت کا قافلہ بھی وہاں سے گذر رہا تھا ، مسلح افراد نے ایس پی کے قافلے پر بھی فائرنگ کی ۔
فائرنگ کی زد میں آکر ناصر نامی شخص ہلاک ہوا جبکہ چار پولیس اہلکار محمد آصف ، نذیر احمد ، صدام ،ا صغر اور راہ گیر ضیا اللہ زخمی ہوئے جنہیں ڈسٹرکٹ اسپتال زیارت میں طبی امدادکے بعد کوئٹہ منتقل کردیا گیا ۔ پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے ۔