جبری گمشدگیوں کے خلاف وی بی ایم پی کا احتجاجی کیمپ 6207 ویں روز میں داخل

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں پریس کلب کے سامنے جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (وی بی ایم پی) کا احتجاجی کیمپ چیئرمین نصراللہ بلوچ کی قیادت میں آج 6207ویں روز بھی جاری رہا۔

احتجاجی کیمپ میں کامریڈ غفار قمبرانی، حانی بلوچ اور دیگر افراد نے شرکت کرکے لاپتہ افراد کے اہلِ خانہ سے اظہارِ یکجہتی کیا، انہوں نے جبری گمشدگیوں اور ماورائے قانون اقدامات پر تشویش کا اظہار کیا، اور لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔

اس موقع پر وی بی ایم پی کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے کہا کہ جبری گمشدگیاں انسانی حقوق اور آئینی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہیں، جن کا فوری خاتمہ ہونا چاہیے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام جبری لاپتہ افراد کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے، جبکہ جن افراد پر کسی قسم کے الزامات ہیں انہیں قانون کے مطابق عدالتوں میں پیش کیا جائے۔

نصراللہ بلوچ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جبری گمشدگیوں کے خاتمے اور لاپتہ افراد کی بازیابی تک آواز بلند کرتے رہیں گے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article