بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ کے نواحی علاقے میں پولیس کی گاڑی پر دھماکے سے 4اہلکارزخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے میاں غنڈی لنک روڈ پر نامعلوم افراد نے سڑک کے کنارے نصب بم سے پولیس کی قیدی وین کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار4اہلکارزخمی ہوگئے جبکہ گاڑی کو معمولی نقصان پہنچا۔
پولیس نے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا اور مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔