بلوچستان کے علاقے نوشکی کے علاقے قادر آباد و گردونواح میں مسلح افراد نے ناکہ بندی کرکے چیکنگ کی اور دوران انہوں نے ایک سرکاری گاڑی بھی ضبط کرلی ہے۔ دوسری جانب کوئٹہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے کابل جان ریسٹورنٹ کا مالک محمد ہاشم نورزئی ہلاک ہوگیا۔
نوشکی کے علاقے قادر آباد و گردونواح کے گذشتہ مسلح افراد کی بڑی تعداد نے ناکہ بندی کرنے کے بعد گاڑیوں کی چیکنگ کی۔
ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے ناکہ بندی کا سلسلہ شام چار بجے سے لیکر سات بجے تک جاری رکھا مختلف سڑکوں کو کنٹرول کر کے گاڑیوں کی چیکنگ کی۔
دوران چیکنگ ایک سرکاری گاڑی کو تحویل میں لیکر اپنے ساتھ لے گئے۔
دوسری جانب کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے کابل جان ریسٹورنٹ کا مالک محمد ہاشم نورزئی ہلاک ہوگیا۔
کوئٹہ کے تھانہ ائرپورٹ کی حدود میں میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے شہر کے معروف ریسٹورنٹ کابل جان کے مالک محمد ہاشم نورزئی کو ہلاک کردیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ آج ہفتہ کی علی الصبح تھانہ ایئرپورٹ کی حدود میں کچلاک بائی پاس عثمانیہ ہوٹل کے قریب پیش آیا۔
پولیس کے مطابق ہاشم نورزئی وزیر آباد کچلاک کے رہائشی تھے وہ اپنے گھر سے اکیلے اپنی ذاتی ویگو گاڑی میں شہر کی جانب جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم مسلح افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔حملہ آور واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس نے بتایا کہ مقتول کی ویگو گاڑی پر متعدد گولیوں کے نشانات پائے گئے ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق پولیس کم از کم ایک گھنٹے کی تاخیر سے جائے وقوعہ پر پہنچی اس وقت تک محمد ہاشم نورزئی دم توڑ چکے تھے ۔