زہری میں فوجی پیش قدمی کے دوران مسلح افراد کا حملہ،شدید جھڑپیں، جانی نقصان کی اطلاعات

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ضلع خضدار کی تحصیل زہری کے علاقے بلبل میں پاکستانی فوج کی پیش قدمی کے دوران مسلح افراد نے فوج کو متعدد مقامات پر نشانہ بنایا ہے، جس کے بعد علاقے میں ہولناک جھڑپیں شروع ہو گئیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق ان جھڑپوں میں جانی نقصان کی اطلاعات ہیں، تاہم حکام کی جانب سے تاحال کوئی باقاعدہ بیان سامنے نہیں آیا۔

ذرائع کے مطابق یہ جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب سیکیورٹی فورسز علاقے میں پیش قدمی کر رہی تھیں۔ اس دوران وہاں پہلے سے موجود مسلح جنگجوؤں نے فورسز پر اچانک حملہ کر دیا۔

مقامی دکانداروں اور رہائشیوں کا کہنا ہے کہ صبح اور شام کے اوقات میں کئی گھنٹوں تک فائرنگ اور شدید دھماکوں کا سلسلہ بلا تعطل جاری رہا، جس کی آوازیں دور دور تک سنی گئیں۔ جھڑپوں کی شدت کے باعث علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور مقامی آبادی گھروں میں محصور ہو کر رہ گئی۔

علاقائی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اس مسلح تصادم میں ہلاکتوں اور زخمیوں کی اطلاعات ہیں، تاہم تاحال کسی بھی سرکاری یا عسکری ذرائع نے جانی و مالی نقصان کے درست اعداد و شمار کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے باقاعدہ موقف کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article