قلات میں پاکستانی فورسز کی گاڑی پربم دھماکہ،تربت میں ڈیتھ اسکواڈکارکن فائرنگ سے ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے قلات میں پاکستانی فورسز کی گاڑی کو بم دھماکے میں نشانہ بنایاگیا جس سے فورسز کی گاڑیاں اور اہلکار محفوظ بتائے جارہے ہیں کہ تربت میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ڈیتھ اسکواڈسے وابستہ شخص ہلاک ہوگیا۔

قلات کے علاقے رودینجو کے قریب سڑک کنارے بم دھماکے سے کسی قسم کی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ کے وقت پولیس کی تین گاڑیاں، جن میں ایک کوئیک رسپانس فورس (QRF) اور دو انسداد دہشت گردی فورس (ATF) کی گاڑیاں ، اسکواڈ ڈیوٹی کے لیے قلات سے بینچہ کی جانب جارہے تھے۔

قلات پولیس کے مطابق گاڑیاں رودینجو کے علاقے میں پہنچنے پر قافلے کے قریب سڑک کنارے نصب دیسی ساختہ بم (IED) دھماکے سے پھٹ گیا ۔تاہم دھماکے میں تمام تینوں گاڑیاں اور اہلکار محفوظ رہے۔

بعد ازاں ایک اے ٹی ایف گاڑی واپس قلات روانہ ہوگئی جبکہ ایک کیو آر ایف اور ایک اے ٹی ایف گاڑی بینچہ کی جانب اپنے سفر پر روانہ رہیں۔

واقعے کی مزید تحقیقات اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب ضلع کیچ کے علاقے تربت میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے باسط ولد خدا بخش نامی شخص موقع پر ہلاک ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ہلاک شخص کا تعلق ایک سرکاری حمایت یافتہ مسلح گروہ سے بتایا جاتا ہے جسے مقامی طور پر “ڈیتھ اسکواڈ” کے نام سے جانا جاتا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے فائرنگ کرکے باسط کو نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ تاحال کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article