کردگاپ میں فوجی جارحیت ، فوج بڑی تعداد میں علاقے میں داخل

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے مستونگ کے علاقے کردگاپ میں فوجی جارحیت کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

علاقائی ذرائع کے مطابق اب سے تھوڑی دیر پہلے پاکستان کی زمینی پیدل فوج کی بڑی تعداد علاقے میں داخل ہوئی ہے۔

علاقے میں فون اور انٹرنیٹ سروسز بندکردی گئی ہیں جس سے مزید تفصیلات تک رسائی ممکن نہیں ہو پائی ۔

یاد رہے کہ گزشتہ ڈیڈھ ماہ سے علاقے میں فورسز کی گولہ باری سے اب تک 5 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

علاقے میں گولہ باری اور فورسز کے آپریشن کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article