بلوچ لبریشن آرمی( بی ایل اے )کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری مختصر بیان میں نوشکی میں کائنوٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) افسر ڈی ایس پی افضل کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
ترجمان کے مطابق بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے آج نوشکی بازار میں ڈپٹی سپرٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) و سی ٹی ڈی آفیسر افضل محمد حسنی کو مسلح حملے میں ہلاک کردیا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ کاروائی بی ایل اے کے خصوصی دستے اسپیشل ٹیکٹیکل آپریشنز اسکواڈ (ایس ٹی او ایس) نے سرانجام دی۔ مذکورہ کارندہ بلوچ نسل کش پالیسیوں میں براہ راست ملوث تھا۔ اس حوالے سے تفصیلی بیان جلد میڈیا کو جاری کی جائے گی۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔