ضلع گوادر میں پاکستانی فوج کی گاڑی نے نیاآباد کراس پر ایک موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا،ا اور گاڑی میں سوارفوجی اہلکار جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔
عینی شاہدین کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ انہیں جان بوجھ کر کچل دیا گیا ہو۔
لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت شدید زخمی کو ہسپتال پہنچایا۔
تاہم فوجی گاڑی سے کچل جانے والے شخص کی شناخت نہ ہو سکی ہے اور انکے ہسپتال میں انتقال کرنے کی بھی اطلاعات ہیں تاہم مصدقہ ذرائع سے شدید زخمی کے وفات کی تصدیق نہ ہو سکی ہے۔
گوادر سمیت بلوچستان کے شہری علاقوں میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں کہ بدحواس پاکستانی فورسز شہریوں کو کچلنے کے بعد جائے وقوع سے فرار ہوجاتے ہیں۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔