تربت: ڈن سر شہرک سے نعش برآمد، سر پر گولیوں کے نشانات پائے گئے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے ڈن سر شہرک سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کی شناخت نزیر احمد ولد علی محمد، سکنہ ککن تربت کے نام سے کی گئی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق لاش ایک ویران علاقے سے ملی، جبکہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقتول کے سر پر گولیوں کے نشانات موجود ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نزیر احمد پانچ روز قبل لاپتہ ہوئے تھے، تاہم ان کے لاپتہ ہونے یا واقعے سے متعلق سرکاری سطح پر فوری طور پر کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی۔

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر ضروری قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article