بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں پریس کلب کے سامنے جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (وی بی ایم پی) کا احتجاجی کیمپ کے تنظیم کے رہنما نیاز محمد کی سربراہی میں 6196ویں روز بھی جاری رہا۔
اس موقع پر مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا اور لاپتہ افراد کے اہلِ خانہ سے اظہارِ یکجہتی کیا۔
شرکاء نے جبری گمشدگیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لاپتہ افراد کی عدم بازیابی متاثرہ خاندانوں کے لیے مسلسل ذہنی اذیت اور بے چینی کا باعث بن رہی ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ جبری گمشدگیوں کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے اور تمام لاپتہ افراد کو قانون کے مطابق عدالتوں میں پیش کرکے ان کے اہلِ خانہ کو انصاف فراہم کیا جائے۔