کوئٹہ: تھانہ خالق شہید میں دیوار گرنے سے 2 بچے ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ کے علاقے تھانہ خالق شہید میں دیوار گرنے سے 2 بچے ہلاک اور 1 زخمی ہوگیا۔

گزشتہ روز تھانہ خالق شہید کے علاقے میں اچانک دیوار گرنے سے اس کے نتیجے میں دب کر 2 بچے 15 سالہ زبیر اور 10 سالہ عمر ہلاک اور ایک بچہ زخمی ہوگیا۔

نعشیں نکال کر زخمی سمیت ہسپتال منتقل کردی گئیں۔

نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article