بلوچستان کے خاران کے علاقے کلی بنج ٹوپیان سے ایک شخص کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد ہوئی ہے۔ جبکہ تربت دشت کے علاقے سے آج برآمد ہونے والی لاش کی شناخت بھی ہوگئی ہے ۔
خاران سے اطلاعات ہیں کہ کلی بنج ٹوپیان کے علاقے سے ایک شخص کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد ہوئی ہے۔
لاش کی شناخت عبدالحمید ولد حضور بخش ساکن کاندہی زہری ضلع خضدار کے نام سے ہوئی ہے۔
لاش کو ضروری قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے شیخ زید ہسپتال خاران منتقل کر دیا گیا ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، تاہم قتل کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہو سکے ہیں۔
دوسری جانب آج صبح بروزسوموارکو ضلع کیچ کے دشت کے علاقے نریان ڈن اور بندرگاہ کے درمیان برآمد ہونے والی لاش کی شناخت کر لی گئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق لاش کی شناخت فقیر محمد ولد علی بخش، سکنہ درمکول پیدارک کے نام سے ہوئی ہے۔
مقامی افراد نے لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی تھی، جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے لیے ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کیا تھا۔
واقعے سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں، جبکہ پولیس کی جانب سے قانونی کارروائی جاری ہے۔