بی این ایم جرمن چیپٹر کے صدر اصغر علی کی زیرِ صدارت اجلاس، ثابت بلوچ اور اسد بلوچ سیکریٹریز منتخب

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

جرمنی میں بی این ایم جرمنی چیپٹر کے صدر اصغر علی کی زیرِ صدارت ایک تنظیمی اجلاس منعقد ہوا، جس کا مقصد تنظیمی امور کا جائزہ لینا اور برلن و برانڈنبرگ یونٹ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا تھا۔

اجلاس میں مذکورہ یونٹ کے ممبران اور ذمہ داران نے بھرپور شرکت کی۔ یونٹ کے انتخابات کے نتیجے میں ثابت بلوچ یونٹ سیکریٹری اور اسد بلوچ ڈپٹی یونٹ سیکریٹری منتخب ہوئے۔

اجلاس کے مہمانِ خصوصی بی این ایم کی مرکزی کمیٹی کے ممبر ھمل بلوچ تھے۔ اس اجلاس کو بابا خیربخش مری کی بارہویں برسی کی مناسبت سے ان کے نام سے منسوب کیا گیا اور ان کے فکر و عمل سے وابستگی کی یاد دہانی کرائی گئی۔

شرکاء نے نو منتخب یونٹ سیکریٹریز کو مبارکباد پیش کی اور تنظیم کے مقاصد کو آگے بڑھانے سمیت وسیع تر بلوچ قومی تحریک کے اندر برلن اور برانڈنبرگ یونٹ کے کردار کو مضبوط کرنے کے لیے اپنے مکمل تعاون کا عزم ظاہر کیا۔

اجلاس کی نظامت کے فرائض ثابت بلوچ نے انجام دیے، جبکہ ان کی معاونت جلال بلوچ نے کی۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article