بلوچستان کے مستونگ کے علاقے کردگاپ میں پاکستانی فوج کی بمباری سے ایک خاتون ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہو ئے ہیں۔
مصدقہ اطلاعات کے ضلع مستونگ کے علاقہ کردگاپ میں اتوار کے روز مغرب کے وقت ایف سی کی جانب سے ایک مارٹر گولہ کردگاپ شہر کے وسط میں آباد سادات کے ایک گھر پر گرنے سے آغا سید حسن شاہ کی اہلیہ ہلاک ہوگئیں ۔
گولہ گرنے سے قریبی گھروں کے متعدد معصوم بچے اور خواتین کی زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
واقعہ کے بعد علاقہ بھر میں خوف ہراس پھیل گیا ہے ۔
معلوم رہے کہ پاکستانی فوج کی جانب سے گزشتہ ایک ماہ سے جاری عام آبادی پر اس بے رحمانہ بمباری سے اب تک پانچ افراد ہلاک جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ہلاک ہونے والوں میں عبدالصمد ولد عبدالواحد کلی موسیٰ خان گرگینہ ،سمیرہ بنت عبدالعزیز کلی ٹکری مزار خان گرگینہ ، غلام سمالاڑی ولد امیدشہ کردگاپ ،مل سرپرہ میں ایک چھوٹی بچی اور کردگاپ شہر کے زوجہ حسن شاہ شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق اس وقت بھی گولہ باری کا عمل وقفے وقفے سے تاحال جاری ہے۔