وی بی ایم پی کا احتجاجی کیمپ 6193 ویں روز بھی جاری

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

کوئٹہ پریس کلب کے سامنے جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (وی بی ایم پی) کے زیرِ اہتمام قائم احتجاجی کیمپ کو 6193 دن مکمل ہوگئے۔

اس موقع پر مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا اور لاپتہ افراد کے لواحقین سے اظہارِ یکجہتی کیا۔ شرکاء نے جبری گمشدگیوں اور ماورائے قانون اقدامات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ایسے اقدامات کا فوری خاتمہ کیا جائے اور تمام لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنایا جائے۔

وی بی ایم پی نے ایک بار پھر ریاستی اداروں اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ لاپتہ افراد کے اہلِ خانہ کی اذیت کا خاتمہ کرتے ہوئے انہیں انصاف فراہم کیا جائے اور جبری گمشدگیوں کے مسئلے کو انسانی اور قانونی بنیادوں پر حل کیا جائے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article