بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں لکپاس کے قریب میاں غنڈی کے مقام پر مسلح افراد کی جانب سے شاہراہ پر ناکہ بندی اور اس کے بعد پاکستانی فورسز کے ساتھ جھڑپوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
ابتدائی رپورٹس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے مرکزی شاہراہ کو بند کی ہے۔
حکام نے تصدیق کی ہے کہ مسلح افراد اور پاکستانی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک پولیس ہلاک جبکہ دو اہلکار زخمی ہو گئے۔
دوسری جانب مزید تین ایف سی اہلکاروں کی ہلاکت سے متعلق اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہیں، تاہم سرکاری حکام کی جانب سے اس کی تاحال باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔
واقعے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔