کوئٹہ میں بھائی کی فائرنگ سے سگا بھائی موقع پر ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستا ن کے مرکزی شہر کوئٹہ کے تھانہ قائد آباد کی حدود میں ایک بھائی نے مبینہ طور پر فائرنگ کر کے اپنے ہی سگے بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور لاش کو اسپتال منتقل کیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق، ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت محمد باسط ولد منظور احمد، قوم شیخ، سکنہ قریشی محلہ فتح خان روڈ کوئٹہ کے نام سے ہوئی ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ دیرینہ گھریلو ناچاقی اور رنجش کا شاخسانہ بتایا جاتا ہے، جس پر طیش میں آکر ملزم نے اپنے بھائی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دیے ہیں اور واقعے کی مزید قانونی تفتیش جاری ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article