بلوچستان کے علاقے پنجگور سے گزشتہ روز برآمد ہونے والی لاش کی شناخت جبری لاپتہ نوجوان کے طور پر ہوگئی ہے ۔
گزشتہ روز پنجگور ایئرپورٹ سے ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی تھی جس کی شناخت ایاز ولد نورمحمد کے طور پر ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق یکم مئی، بروز جمعہ، دوپہر تقریباً ایک بجے پنجگور کے علاقے سوردو گورجک میں نامعلوم افراد جو ایک سرف گاڑی میں سوار تھے نے ایاز ولد نورمحمد کو زبردستی اپنے ساتھ لے گئے۔
اہلِ خانہ کئی دنوں تک ان کی سلامتی کی امید میں منتظر رہے، مگر گزشتہ روز 11 جون کو ان کی لاش پنجگور ایئرپورٹ کے قریب پھینکی ہوئی ملی۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔