بلوچستان کے ضلع واشک میں خاران سی پیک روڈ پر دھماکہ خیز مواد سے حرماگے واشک کے مقام پر واقع دو الگ الگ پلوں کو جزوی نقصان پہنچا۔
ذرائع کے مطابق سی پیک روڈ حرماگے ضلع واشک کے علاقے شئے ہوتمان کے مقام پر نامعلوم افراد نے خاران سی پیک یک مچ روڈ پر واقع دو الگ الگ پل کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا، جس سے سڑک پر واقع دونوں پل ناکارہ ہوگئے، جس سے ابتدائی طور پر ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی۔
تاہم مسافر اور ٹرانسپورٹرز نے متبادل راستہ بنا کر ٹریفک کی آمدورفت کو بحال کردیا۔
واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے تاہم اس طرح کے حملوں کی ذمہ داری اکثر و بیشتر بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔