تمپ گومازی میں پاکستانی فورسز کی جارحیت ، متعدد گھر نذر آتش و تباہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع تمپ کے علاقے گومازی میں پاکستانی فورسز نے جارحیت کے دوران متعدد گھروں کو نذر آتش اور نقصان پہنچایا ہے ، جبکہ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ گھروں میں موجود قیمتی سامان کی لوٹ مار بھی کی گئی۔

عینی شاہدین کے مطابق فورسز نے علاقے میں متعدد گھروں کی تلاشی لی، اس دوران بعض گھروں میں توڑ پھوڑ کی گئی اور بعد ازاں کئی رہائشی مکانات کو آگ لگا دی گئی۔

ذرائع کے مطابق متاثرہ خاندانوں کا کہنا ہے کہ گھروں میں موجود روزمرہ استعمال کی اشیاء، نقدی اور دیگر قیمتی سامان کو بھی نقصان پہنچا یا لے جایا گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق آپریشن کے دوران کسی گرفتاری یا جانی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article