خاتون ڈاکٹر پر تیزاب گردی کیخلاف ڈاکٹرز کا ہڑتال جاری،او پی ڈی بند

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ کے سول سنڈیمن اسپتال میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب گردی کے افسوسناک واقعے کے خلاف ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے شروع کی جانے والی ہڑتال اور احتجاج پانچویں روز بھی مسلسل جاری رہا۔

احتجاج کے باعث سول سنڈیمن اسپتال سمیت بلوچستان بھر کے دیگر تمام سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈی اور غیر ہنگامی طبی سروسز مکمل طور پر بند ہیں، جس کی وجہ سے دور دراز سے آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات اور سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے خاتون ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے کے واقعے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے بلوچستان کے تمام سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز اور دیگر غیر ہنگامی سروسز کے بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے، تاہم مریضوں کی تکالیف کو مدنظر رکھتے ہوئے شعبہ حادثات، گائنی وارڈ اور ٹراما سینٹر کو ہڑتال سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے جہاں طبی عملہ اپنے فرائض انجام دے رہا ہے۔

اپنے مطالبات کے حق میں اور ڈاکٹروں کو سیکورٹی کی فراہمی کے لیے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا سول سنڈیمن اسپتال کے احاطے میں احتجاجی کیمپ بھی باقاعدہ قائم ہے جہاں ڈاکٹرز سراپا احتجاج ہیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article