پنجگور اور قلات میں پاکستانی فورسز کے پوسٹوں پر حملے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے پنجگور اور قلات میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے پوسٹوں کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

گذشتہ شب پنجگور کے علاقے پروم میں مسلح افراد نے فورسز پوسٹ پر حملہ کیا جہاں دیر تک شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آواز سنی گئی۔

علاقائی ذرائع کے مطابق حملے کی زد میں آنے والی پوسٹ نئی تعمیر شدہ ہے جس پر کام جاری تھا کہ مسلح افراد نے اس پر حملہ کیا۔ حکام نے تاحال واقعے کے حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

اسی طرح قلات میں پاکستانی فورسز کے ایک پوسٹ کو مسلح حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

گذشتہ شب قلات کے علاقے منگچر میں بدرنگ کے مقام پر مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے پوسٹ کو حملے میں نشانہ بنایا۔ اس دوران متعدد دھماکوں کیساتھ فائرنگ کی آواز سنی گئی۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ پوسٹ ایک تعمیراتی کمپنی کے قریب قائم ہے۔

حملے کے نتیجے میں نقصانات کے حوالے سے حکام نے تاحال کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

دونوں حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article