بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایئرپورٹ کے قریب ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جسے ضروری کارروائی اور شناخت کے لیے سول ہسپتال پنجگور منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق لاش کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی جبکہ متعلقہ حکام واقعے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں پنجگور کے مختلف علاقوں سے متعدد نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہو چکی ہیں جس سے علاقے میں تشویش پائی جاتی ہے۔
دوسری جانب گزشتہ شب سوردو کے علاقے کلیم چوک میں فائرنگ کے ایک واقعے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دو افراد زخمی ہوئے تھے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔