نصیرآباد : بجلی کی ہائی ٹرانسمیشن لائن کے 2 ٹاورز کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے نصیرآباد اوچ پاور پلانٹ سے اندرون بلوچستان وپاکستان کو جانے والی ہائی ٹرانسمیشن بجلی سسٹم 220 کے وی کے دو ٹاورز کو نا معلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا ۔

واقعہ کے بعد سندھ اور پنجاب کے علاقوں میں بجلی کے متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

پولیس کے مطابق صدر پویلس تھانہ ڈیرہ مراد جمالی کی حدود اوچ پاور پلانٹ سے سندھ اور پنجاب کو جانے والی ہائی ٹرانسمیشن سسٹم بجلی کے 220 کے وی دو ٹاور کو چھتر روڈ کے قریب نا معلوم افراد نے دھماکہ خیز مواڈ سے اڑا دیا جس سے سندھ اور پنجاب کے علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوسکتی ہے ۔

واقعے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے مذید تحقیقات شروع کردی گئی ۔

واقعہ کی ذمہ داری بلوچ ریپبلکن گارڈز ( بی آر جی ) نے قبول کرلی ہے۔

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو بھیجے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے نصیر آباد کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں صدر تھانہ کی حدود، چھتر روڈ کے قریب اوچ پاور پلانٹ سے جانے والی بجلی کے دو بڑے ٹاورز کو دھماکہ خیز مواد نصب کر کے نشانہ بنایا۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article