حب چوکی: پاکستانی فوج کے ہاتھوں ایک شخص حراست بعد لاپتہ

0
345

بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی سے پاکستانی فوج نے ایک شخص کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے

تفصیلات کے مطابق کیچ کے علاقے آسیاآباد کے باشندے ماسٹر داد دوست ولد کریم بخش کو پاکستانی فوج نے بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی بلوچ کالونی سے گزشتہ شام حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے

یاد رہے بلوچستان میں لوگوں کو لاپتہ کرنے کا عمل دو دہائیوں سے جاری ہے اور مختلف علاقوں سے لوگوں کو گرفتارکرنے کے بعد سالوں تک لاپتہ رکھا جاتا ہے، جس کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز سمیت دیگر انسانی حقوق کی تنظیمیں اور پارٹیاں طویل عرصے سے جدوجہد کر رہی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here